جائزہ

زرعی تخمینہ جات قومی اقتصادی پروگرام،درآمدات و برآمدات کی قیمتوں میں ٹھہراو کی پالیسی،ملکی غذائی بجٹ، صنعت کے لئے خام مال کی دستیابی اور دوسرے ترقیاتی پروگرام میں ایک اہم اور بنیادی کرداراداکرتے ہیں۔اسلئے ملک میں کاشت کردہ فصلوں کی پیداوار کابروقت اورصحیح تخمینہ بہت ضروری ہے۔محکمہ زراعت میں کراپ روپورٹنگ سروس خریف اور ربیع کی تمام اہم فصلوں کے زراعی تخمینہ جات اپنے کھیتوںکے سروے کے ذریعے ہرسال تیارکرتاہے۔ فصلوں کے تخمینہ جات پنجاب ایگریکلچرل سٹیٹسٹکس کوآرڈینیشن بورڈکی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو بھیجے جاتے ہیں۔کراپ روپورٹنگ سروس جدید سائنسی طریقہ کاراستعمال کرتے ہوئے درست تخمینہ جات میں بہتری لارہاہے

   

مقاصد

ادارے کے مقاصد درج ذیل ہیں:

  •   پنجاب کے ہر ضلع میں خریف اور ربیع کی تمام اہم فصلات اور باغات کا رقبہ اور پیداوارجدید سائنسی طریقہ کار سے معلوم کرنا
  • ​شماریاتی طریقہ کار کے تحت فصلوں کی فی ایکڑ اوسط پیداوار معلوم کرنا
  • ​ پیداوارسے متعلقہ تمام زراعی Inputsکاشماریاتی جائزہ لینا